عطا الحق قاسمی کے ازخوداختیارات حاصل کرنے کا تاثر درست نہیں،ترجمان پی ٹی وی

107

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ٹیلی وژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کے ازخود منیجنگ ڈائریکٹر کے اختیارات حاصل کرنے کا تاثر درست نہیں۔پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ گزشتہ 2 ماہ
سے خالی تھی،جس کے باعث متعدد انتظامی امور التوا کا شکار تھے،اس دوران ایم ڈی کی باضابطہ تعیناتی کے لیے چیئرمین پی ٹی وی کی طرف سے کوشش جاری رکھی گئی، پی ٹی وی کے انتظامی معاملات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک قرار داد کے ذریعے چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کو یہ اضافی اختیارات سونپے گئے تاکہ زیر التوا انتظامی معاملات روز کے روز نمٹائے جاسکیں۔