محنت کشوں کے مسائل حل کیے جائیں، شکیل احمد

155

نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کا اجلاس زون کے صدر شکیل احمد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس کے مطابق اجلاس سائٹ حیدرآباد اور دیگر صنعتی علاقوں کی فیکٹریوں، کارخانوں میں لیبر قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جس کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت کے اعلان کے مطابق محنت کشوں کو کم از کم تنخواہ چودہ ہزار روپے دینے کے بجائے چھ ہزار روپے ورکرز کو ادا کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ بھرتی لیٹر اور دیگر اداروں میں نام کا اندراج نہیں کیا جا رہا جس سے محنت کشوں کے ساتھ ظالمانہ اقدام کیا جا رہا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ جس مقصد کے لئے قائم کیا گیا تھا وہ اس میں قطعی طور پر نا کام ہو گیا ہے اور اس کے افسران غفلت کی نیند کے مذے لے رہے ہیں اور رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے تمام فیکٹریوں کارخانوں کے مالکان مزدوروں کے بنیادی حقوق دینے کے بجائے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی فیلڈ افسران کی جیبیں بھر رہے ہیں جسکی نیشنل لیبر فیڈریشن سخت مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر صوبہ میں وزیر محنت کا تقرر کیا جائے جو کہ محنت کشوں کے مسائل کو جانتا ہو اور محنت کشوں سے محبت کرتا ہواس کے علاوہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو خواب غفلت سے جگایا جائے اور انہیں سختی کے ساتھ لیبر قوانین پر عمل درآمد کرنے کا پابند کیا جائے با صورت دیگر انکو برطرف کیا جائے آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سائٹ حیدرآباد اور صنعتی علاقوں میں جہاں بھی لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہوگی نیشنل لیبر فیڈریشن انشاء اﷲ محنت کشوں کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی اور ان کے حقو ق کے حصول کے لئے ہر اقدامات اٹھانے کے لئے فیصلے کریں گے اجلاس میں زون کے تما م عہدیداران ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں کے علاوہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان نے خصوصی شرکت کی ۔