مہاجر بچوں کے قاتلوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، ارتضیٰ فاروقی

114

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے رہنماارتضیٰ خلیل فاروقی نے کہا ہے کہ مجھے ڈرائی کلین اور وفا داری تبدیل کرنے کا کہنے والے مہاجر قوم کے بچوں کے قاتل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر کراچی کے مسائل کے حوالے سے پی ایس پی کے احتجاجی کیمپ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ارتضیٰ خلیل فاروقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا کہ میرا ضمیر مجھے مہاجر کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھنے سے ملامت کرتا تھا کہ میں شہدا کی ماؤں کو انکے بچوں کے قاتلوں کے حوالے سے کیا جواب دوں؟۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ایم کیو ایم پاکستان کاحصہ نہیں تھا جبکہ ایم کیو ایم کے ساتھ تھا جس کے مینڈیٹ کو میں نے چھوڑ دیا ،پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے میری سیاسی تربیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیگر ساتھیوں سے بھی بانی ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔ارتضیٰ فاروقی نے کہا کہ پی ایس پی میں آنے کی وجہ کردار ہے ، صاف نظر آرہا ہے کہ عوام کے لیے کون درد رکھتا ہے۔