فیصل آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پاناما کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے، (ن) لیگ نے ملک کو’’ مقروضستان ‘‘بنادیاہے،پیپلزپارٹی عوام کے بنیادی حقوق کے لیے ضیائی باقیات
سے لڑتی رہی ہے۔ پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویثرن کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عام لوگوں کی سکڑتی زندگی،کم آمدنی اور بڑھتے ہوئے اخراجات نے صحت وتعلیم کے بعد دووقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیاہے۔