واپڈا ریٹائرڈ ملازمین کو دیا جائے GLI

141

وفا تنظیم فلاح و بہبود ریٹائرڈ ملازمین وزارت پانی و بجلی پاکستان کے عہدیداران احمد سلمان شاہین صدر محمد شبیر، نائب صدر سید کمال شاہ، جنرل سیکریٹری، چیف آرگنائزر ارشاد احمد، مقیم خان، جوائنٹ سیکریٹری شمیم احمد، سیکریٹری اطلاعات نے مطالبہ کیا ہے کہ گروپ لائف انشورنس کی جمع رقم ریٹائرڈ ملازمین کو فوری طور پر ادا کی جائے کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق جس کو واپڈا اور اس کے متعلقہ ادارے غضب کیے بیٹھے ہیں بار بار توجہ دلانے پر بھی ظلم و نا انصافی کو روا رکھے ہوئے ہیں، ملازمت کے ابتداء سے لیکر آخری تنخواہ تک ہر ملازم کی تنخوا سے جی ایل آئی لیکن حق مانگنے پر کہا جاتا ہے کہ آپ دوران ملازمت فوت ہوتے تو یہ فنڈ آپ کو مل سکتا تھا ایسا بھیانک مذاق اور جواب بنیادی اسلامی انسانی حقوق آئیں پاکستان اور لیبر لاء کے کی سراسر توہین ہے جس پر ریٹائرڈ ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور ہمارا سب کا پر زور مطالبہ ہے کہ ہماری دادرسی کی جائے سپریم کورٹ آف پاکستان وزیراعظم وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیئرمین واپڈا فوری طور پر اس نا انصافی اور ظلم کو ختم کرنے کا حکم جاری کریں اور تمام ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کی رقم فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات جاری کریں اور ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کی دعائیں لیں۔