ٹنڈو الہٰیار، زہریلا کھانا کھانے سے بچہ اور خاتون جاں بحق

248

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہٰیار زہریلا کھانا کھانے سے چار سالہ بچہ اور ایک خاتون جاں بحق، پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی، تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹنڈوالہٰیارسول اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث تمام متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں (L.M.C) منتقل کردیا گیا۔ عمر ساند تھانے کی حدود میں واقع گاؤں مال خان تھیبو میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جن میں دو بچے، 3 خواتین اور مرد شامل ہیں نے گھر میں پکا کھانا کھایا، بتایا جاتا ہے وہ کھانا زہریلا تھا، زہریلا کھانا کھانے سے ان کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں تشویش ناک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار لے جایا گیا۔ سول اسپتال میں صحت کی سہولت نہ ہونے کے باعث متاثرہ افراد کو L.M.C اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں چار سالہ جمنہ اور بیس سالہ شریمتی کیکو جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ متاثرہ جن میں 36 سالہ خمیسو، 40سالہ شریمتی سومری، 9سالہ دادو اور لیموں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔