پاناما فیصلے کے بعد بہت بڑے نام پی پی میں شامل ہونگے، لطیف کھوسہ

101

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بے نظیر کی پرنسپل سیکرٹری ناہید خان جس طرح سے پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل کرنا چاہتی ہیں اس طرح سے پارٹی کبھی نہیں مل سکتی، پاناما کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی میں بہت بڑے نام شامل ہوں گے، نواز شریف کے خلاف کبھی کوئی فیصلہ نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناہید خان اگر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونا چاہتی ہیں تو اس
کیلیے پارٹی کو درخواست دیں پہلے پارٹی میں شمولیت اختیار کریں اس کے بعد وہ پارٹی حاصل کرنے کی بات کریں۔ جس طرح سے وہ پارٹی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں اس طرح تو پارٹی نہیں مل سکتی۔ اور نہ ہی عدالتوں میں جانے سے پارٹی ملے گی، یہ پارٹی عوام کی طاقت سے ہی مل سکتی ہے۔