پورے پنجاب سے ن لیگ کا صفایا کردیں گے، بلاول زرادری

147

لاہور (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس غریب عوام کے لیے بہترین منصوبے موجود ہیں اور آئندہ انتخابات میں ہم پورے پنجاب سے مسلم لیگ(ن) کا صفایا کر دیں گے، جس سے جنوبی پنجاب کو تخت رائیونڈ سے نجات مل جائے گی، جنوبی پنجاب کی شرح خواندگی صرف12 فیصد ہے لیکن اب جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم
ہو چکے ہیں۔ اتوار کے روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ جنوبی پنجاب کی شرح خواندگی صرف 12 فیصد ہے لیکن اب جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم ہو چکے یہاں کے باسی ترقی کی روشن صبح اور مساوی مواقع کے لیے تیار ہو جائیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہارون آباد میں ہمارے کارکن کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے تیار نہیں۔ حقیقت میں شفاف تحقیقات کا اعلان کرنے والی پنجاب حکومت ہی اس جرم میں ملوث ہے۔