کچھ لوگ اب بھی سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اسپاٹ فکسنگ کی‘محمدعرفان

90

لاہور(جسارت نیوز)اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونیوالے کرکٹر محمد عرفان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کی ہے۔ وہ پوری پاکستانی قوم کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ان کی غلطی صرف پی سی بی کو آگاہ نہ کرنا تھی۔ٹوئٹر پیغام میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا کہ ابھی کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا سامنا ہے۔ وہ پوری پاکستانی قوم اور پاکستان سے باہر کرکٹ شائقین کو یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بکیز نے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے کچھ بھی کرنے کی حامی نہیں بھری۔ اپنے والد اور والدہ کی اچانک وفات کے بعد وہ پی سی بی کو اس سارے معاملے کے حوالے سے نہیں بتاسکے تھے۔
جو ان کی غلطی ہے جسے وہ قبول بھی کرچکے ہیں۔ بورڈ کو آگاہ نہ کرنے کی ہی سزا انہیں ملی ہے۔