کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر کا امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ‘ جماعت اسلامی کے دھرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور کے الیکٹرک سے متعلق مسائل اورمشکلات پر گفتگو کی ۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق بات گورنر سندھ نے چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زوردیا ہے جبکہ گورنر سندھ حافظ نعیم الرحمن کو عوامی مسائل کے حل کیلیے اپنا
کردار اداکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے گورنر سندھ سے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے متعلق امور پر احتجاج اور بات چیت مسائل کے حل تک کرتے رہیں گے۔