سعودی شہریوں کے لیے خوشخبری

170

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ ان سے آمدنی پر ٹیکس وصول کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

سعودی وزیرخزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ معاشی اصلاحات کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت سعودی شہریوں اور کمپنیوں پر انکم ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے یہ وضاحت کی کیوں کہ یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ معاشی اصلاحات کے تحت شہریوں پر انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے لیے مجوزہ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 2020 سے قبل کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے پانچ رکن ممالک 2018 سے تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ماہرین اقتصادیات کہتے ہیں کہ ان تمام ممالک میں بیک وقت اس کا نفاذ ممکن نہیں ہوگا۔