اربوں ،کھربوں کے اثاثے بنانے والے پارلیمنٹرینز کو کلین چٹ

59

آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے اربوں، کھربوں کے اثاثے بنانے والے پارلیمنٹرینز کو کلین چٹ دے دی ہے‘ 320 اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کے دوران ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب سے معاونت نہیں لی گئی۔ الیکشن کمیشن کے افسران عدم تحفظ کی وجہ سے کسی بھی بڑی بے ضابطگی کو سامنے لانے سے گریز کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اثاثوں کی چھان بین کے دوران 78
اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ایسے اراکین اسمبلی جنہوں نے گزشتہ3 سال کے دوران اپنے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ کیا ہے کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکام نے اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کے لیے نہ تو صوبائی اداروں سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے سے معاونت لی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پارلیمنٹرین کے اثاثوں کے حوالے سے ہاتھ ہولا رکھنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد الیکشن کمیشن کے افسران خوف اور دباؤ کی وجہ سے پارلیمنٹرینز کے اثاثوں میں بڑے بڑے تضادات کو سامنے لانے سے گریز کررہے ہیں۔