بھارت کشمیر کے وسائل ناجائز استعمال کررہاہے‘ سیاسی ومذہبی رہنما

87

مظفرآباد/ اسلام آباد (صباح نیوز) مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور کشمیری رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں گن پوائنٹ پر انتخابات دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے‘ معاشی و سیاسی پیکیجز آزادی کا متبادل نہیں ہو سکتے‘ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے‘ مسئلہ کشمیر پر بیرون ممالک بھیجنے جانے والے وفود میں کشمیری رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے‘ گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے سے متعلق کشمیر ی رہنماؤں کی رائے کو اہمیت دی جائے‘ مودی کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دلوانے کے لیے تحریک چلائی
جائے‘بھارت مقبوضہ کشمیر کے وسائل کا ناجائز استعمال کررہا ہے اس مسئلے کوورلڈ اکنامک فورم پراُٹھایا جائے‘ کشمیر کمیٹی کی تشکیل نو کی جائے ‘ کشمیری رہنماؤں کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد، جماعت الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عبد الرحمن مکی، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سید ظفر علی شاہ، حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک، تحریک آزادی جموں و کشمیر کے چیئرمین مولانا عبدالعزیز علوی، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما محمود احمد ساغر و دیگر نے خطاب کیا۔