جنگ زدہ ملک افغانستان میں حملے اور دھماکے کے نتیجے میں ایک امریکی اور 13 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔امریکی فوجی حکام نے داعش کے خلاف کی گئی کارروائی میں اپنے فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے

95

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگ زدہ ملک افغانستان میں حملے اور دھماکے کے نتیجے میں ایک امریکی اور 13 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔امریکی فوجی حکام نے داعش کے خلاف کی گئی کارروائی میں اپنے فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔شمالی صوبہ بلخ کے سیکورٹی حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سیکورٹی اہلکار طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے جا رہے تھے کہ ضلع چمتال میں ان کی گاڑی کوسڑک میں نصب بم سے اُڑا دیا گیا۔اس
واقعے میں 9افغان فوجیاہلکار ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایک دوسرے واقعے میں شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے صوبہ جوزجان کے ضلع درزاب میں حملہ کر کے 4فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری کے مطابق شدت پسندوں سے مقابلے کے لییمزید کمک طلب کرلی گئی ہے۔ان کے بقول مرنے والوں میں ایک یونٹ کمانڈر بھی شامل ہے۔اس سے قبل افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے ترجمان امریکی نیوی کے کیپٹن بل سالوون نے بتایا کہ داعش کے خلاف کارروائی میں مارا گیا امریکی فوجی صوبہ ننگرہار میں داعش خراسان کے خلاف کیے گئے آپریشن میں شریک تھا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والا فوجی امریکی اسپیشل فورسز کا رکن تھا۔