حیدر آباد، ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے 25 افراد نے اسلام قبول کرلیا

103

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے 25 افراد نے حیدرآباد میں اجتماعی طور پر اسلام قبول کرلیا، نو مسلم افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں آل ورلڈ مغل فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے 25 افراد نے اجتماعی طور پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا، مفتی ڈاکٹر عبدالسلام قریشی نے کلمہ پڑھایا، اس موقع پر نومسلم افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے، اسلام دین فطرت ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد ہم قلبی سکون محسوس کررہے ہیں۔ اس موقع پر نومسلم مرد و خواتین میں قرآن مجید، جائے نماز، تسبیح اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔