کراچی کی تقریباً تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کچھ سڑکوں کی مرمت کی گئی ہے تو اس سے زیادہ سڑکوں کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیاگیا ہے۔ ان شکستہ سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک کے خوفناک حادثات معمول بن چکے ہیں جس کے نتیجے میں جانیں تک ضائع ہوجاتی ہیں۔ کراچی میں کئی مقامات پر سڑکوں کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا ہے لیکن ایک دم اتنے سارے منصوبوں کو ایک ساتھ شروع کیاگیا ہے جن کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی کاموں میں سست روی سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہواہے جس کی وجہ سے حادثات کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ ان مسائل کاکوئی حل تلاش کیاجائے اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے زور کو کم کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں اور مرمت کا کام تیزی سے کیاجائے تاکہ حادثات کے بڑھتے ہوئے تناسب کو روکا جا سکے۔
عائشہ وسیم، جامعہ کراچی