کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرمولانا عبدالحق ہاشمی نے گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف شارع فیصل پرہونے والے دھرنے کے دوران پولیس شیلنگ سے زخمی ہونے والے کارکن اسلامی جمعیت طلبہ ڈی جے کالج کے ناظم عبداللہ بزنجوکی عیادت کی ،وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اورزخمی کارکن کی جلدومکمل صحت یابی کی دعا کی ۔ مولانا عبدالحق
ہاشمی نے کہاکہ کارکن کسی بھی تحریک کا قیمتی سرمایہ اوراس کی پہچان ہوتے ہیں۔ کے الیکٹرک سمیت عوامی مسائل پرجماعت اسلامی کا احتجاج بروقت اورعوام کی آواز ہے۔ان شاء اللہ ظلم کے خلاف اورحق کی خاطرکارکنان کی قربانیاں و جدوجہدرائیگاں نہیں جائے گی۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کا مقدمہ اورعوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے اورآئندہ بھی اپنی جدوجہدجاری رکھے گی،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمیدمنصوری اورامیرضلع لسبیلہ مولانا نیاز محمد بھی ان کے ساتھ تھے۔