ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت ’’امن کانفرنس ‘‘آج ہو گی

74

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی سندھ کے تحت سانحہ سہون شریف پر دھماکے کے تناظر میں وطن عزیز بالخصوص سندھ کے موجودہ حالات میں باہمی رواداری کے فروغ، مساجد، مدارس، مزارات اور خانقاہوں کے تحفظ اور سانحے کے مظلومین کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے آج پیر کو شام 6:30 بجے سندھ بوائے اسکاؤٹس آڈیٹوریم بالمقابل آرٹس کونسل میں ’امن کانفرنس ‘ منعقد ہو گی۔
امن کانفرنس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ ہوں گے۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو اور جنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی نے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام، مزارات و خانقاہوں کے گدی نشین و سجادہ نشین اور مشائخ کو امن کانفرنس میں شر کت کی دعوت دی ہے۔