اسرائیلی فوج کے چھاپے‘ رکن پارلیمان سمیت کئی فلسطینی گرفتار

58

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی شہریوں کوحراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں بیت المقدس سے بے دخل کیے فلسطینی رُکن پارلیمان احمد عطون اور حماس کے رہ نما فائز ابو وردہ بھی شامل ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرایع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احمد فائز ابو وردہ اور احمد عطون کو غرب اُردن کے وسطی علاقے رام اللہ کے قریب البیرہ قصبے سے حراست میں لیا گیا۔ ادھر قابض فوج نے غرب اُردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے امیر محمد زعول اوربشار جمال سباتین کو حوسان قصبے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔