برطانوی پارلیمنٹ کے وفد کا یو بی ایل ہیڈ آفس کا دورہ

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر)برطانوی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے حا ل ہی میں کراچی میں یو بی ایل ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت رحمٰن چشتی نے کی جو پاکستان کے لیے آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے سربراہ ہیں،ان کے ہمرا ہ ایم پی رائسٹن اسمتھ ، ایم پی میتھیو آفرڈ ، ایم پی مارک پاسے ، ایم پی ہنری اسمتھ اور ایم پی نائیجل ہڈلسٹن شامل تھے ۔ یو بی ایل آمد پر یو بی ایل کے صدر اور سی ای او وجاہت حسین نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر یو بی ایل کے سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔وجاہت حسین نے وفد کو پاکستان کے بہترین بینک برائے 2016 ء یو بی ایل کی گزشتہ چند برسوں میں ترقی کے بارے میں بتایا۔ بینک نے 2016 میں پاکستان بھر میں بہترین مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
دورہ کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ کا وفد بینک کی بتائی جانے والی ترقی سے بہت متاثر ہوا، بعد ازاں وفد کو بینک کا دورہ کرایا گیا۔