بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) بھٹ شاہ دی نیو انگلش سٹی پبلک اسکول میں بچوں میں سالانہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب، والدین وشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امتحان میں کامیاب بچوں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ دی نیو انگلش سٹی پبلک اسکول میں بچوں میں سالانہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں پروفیسر محمد اسلم کیریو، لیکچرار فریاد علی راجپوت، اشفاق احمد اسکول کے پرنسپل آصف علی راجپوت، امجد علی انصاری، جمشید رانا، محمد اسلم راجپوت، محمد طفیل راجپوت، چاند خان راجپوت، خالد حسین راجپوت، افتخار احمد انصاری، رضوان راجپوت، ناصر انصاری سمیت والدین وشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے، تعلیم حاصل کرنا طلبہ و طالبات سمیت سب کا حق ہے۔ ایک بچی کی تعلیم پورے خاندان کو سنوارتی ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ اپنی بچیوں کو تعلیم دلوائیں تاکہ وہ ملک وقوم کی ترقی وخوش حالی کے لیے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ آخر میں امتحان میں کامیاب بچوں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغموں وقومی ترانے پر جوش جذبے کے ساتھ ٹیبلو پیش کیے۔