سوڈان، علما بورڈ کی مردوں کو متعدد شادیاں کرنے کی ترغیب

127

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان کے علما بورڈ نے ملک میں غیر شادی شدہ اور طلاق شدہ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے مردوں کو متعدد شادیاں کرنے کی ترغیب دی ہے۔ بورڈ کے چیئرمین محمد عثمان صالح کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ایک مرد کو عدل کی شرط پر بیک وقت 4 شادیوں کی اجازت دی ہے اور معاشرے میں بے راہ روی کو روکنے کے لیے لازم ہے کہ معاشرہ متعدد شادیوں کو قبول کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر طلاق شدہ خواتین کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے، کیونکہ گھریلو تحفظ اور معاشرتی بیماریوں سے بچنے کے لیے ان کا دوبارہ شادی کرنا انتہائی ضروری ہے۔