ملک بھر میں مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈکیا گیا

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کی فراہمی اورٹیکسوں میں چھوٹ دیے جانے کے باعث ملک بھر میں مختلف فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔نو ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت 73 فیصد تک بڑھ گئی،جولائی سے فروری کے دوران کاشتکاروں نے 38 ہزار 429 ہزار ٹریکٹرز خریدے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 22 ہزار 169 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے،صرف مارچ میں ہی کسانوں نے 6 ہزار 650 ٹریکٹرز خریدے ہیں۔ٹریکٹروں کی فروخت میں دو کمپنیاں سرفہرست رہیں،جولائی سے فروری کے دوران ملت ٹریکٹرز نے 24 ہزار 159 جبکہ الغازی ٹریکٹرز نے 13 ہزار 926 ٹریکٹرز فروخت کیے،تجزیہ کاروں کے مطابق مالی سال 2017ء کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹریکٹرز پر عائد جی ایس ٹی کو 10 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کیے جانے سے ایک طرف جہاں کسانوں کے لیے ٹریکٹرز کچھ سستے ہوئے وہیں کھاد پر دی جانے والی سبسڈی سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا جس سے دن بہ دن کسانوں کے مالی حالات بہتر ہورہے ہیں۔