ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس میرپور خاص پہنچ گئی

63

میرپورخاص(نمائندہ جسارت )ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنرI میرپورخاص صلاح الدین میمن نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس (پی سی بی گراؤنڈ)میرپورخاص میں محکمہ کھیل وامورِنوجوانان سندھ کی جانب سے ہونے والی ٹوٹر ڈی سندھ سائیکلنگ ریس کے نویں مرحلے میں میرپورخاص پہنچنے پر نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کو نقد انعامات تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق 95کلو میٹر کا فاصلہ حیدرآباد کے محمد نعیم نے 3گھنٹے 12منٹ اور 59سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن ، دوسری پوزیشن کراچی کے عرفان احمد نے 3گھنٹے 13منٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کراچی کے علی الیاس نے 3گھنٹے 13منٹ اور 15سیکنڈ میں طے کرکے،چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے حیدرآباد کے عاشر نے 3گھٹے 13منٹ اور 16سیکنڈ میں ،پانچویں پوزیشن شہید بینظیرآباد کے نور محمد نے 3گھنٹے 13منٹ اور 17سیکنڈ میں جبکہ چھٹی پوزیشن سکھر کے ابوبکرنے 3گھنٹے 13منٹ اور 18سیکنڈ میں طے کرکے حاصل کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون صلاح الدین میمن نے کہا کہ میرپورخاص کے لو گ بڑے مہمان نواز اور زندہ دل ہیں اور ہمیشہ کھیلوں کی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ٹوٹر ڈی سندھ سائیکل ریس میں شامل سائیکلسٹ کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹوئر کے ذریعے سائیکلنگ کھیل کے فروغ کے ساتھ امن اور بھائیچارگی کا بھی پیغام دیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹراسپورٹس مخدوم ارشاد نے ٹوٹر ڈی سندھ سائیکلنگ ریس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹوٹر ڈی سندھ سائیکلنگ ریس کا آغاز 2اپریل کو ضلع گھوٹکی سے کیا گیا اور اب تک 877کلو میٹرکا فاصلہ طے کرکے 9مرحلے میں میرپورخاص پہنچی ہے جبکہ ٹوٹل 1600کلو میٹر کا سفر طے کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر مرحلے میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کو پہلی پوزیشن کیلئے 10ہزار روپے ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کیلئے 8ہزار روپے،تیسری پوزیشن کیلئے 6ہزار روپے ،چوتھی ،پانچویں اور چھٹی پوزیشن کیلئے بھی 2،2ہزار روپے نقد دیئے جا رہے ہیں جبکہ کراچی تک 1600کلو میٹر کا سفر طے کرنے والے نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کو محکمہ کھیل اور امور نوجوان سندھ کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کو 10لاکھ روپے ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 8لاکھ روپے،تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 6لاکھ روپے ،چوتھی ،پانچویں،اور چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والے ہر ایک سائیکلسٹ کو 2,2لاکھ روپے نقد انعام دیا جائیگا۔تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹواسپورٹس کمپلیکس کے اعزازی سیکریٹری شاہنواز مغل،ڈی او اسپورٹس ارشد آرائیں ،ناصر بلوچ، امام بلوچ،ملک اقبال ،کیپٹن حسن بھی موجود تھے۔