نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، حفاظتی انتظامات کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔بدھ کو بھارتی
میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ امور کرن رججو نے ایک تحریری سوال کے جواب میں راجیا سبھا کو بتایاکہ بھارتی حکومت کے پاس پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ دیوار تعمیر کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔وزیر مملکت کا کہناتھاکہ پاک بھارت سرحد پر حفاظتی انتظامات کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔سیکورٹی انتظامات میں بی ایس ایف کی تعیناتی ،سرحدی باڑ کی تعمیر ،سرحدی سڑکوں کی تعمیر،فلڈ لائٹس کی تنصیب،بی او پیز کی تعمیر،نگرانی کے ہائی ٹیک آلات کا استعمال،سیکورٹی فورسز کو ہتھیاروں ا ور خصوصی گاڑیوں کی فراہمی شامل ہے ۔