پرویز خٹک نے سی پیک کے لیے سیکورٹی فورس کی منظوری دے دی

83

پشاور ( آئی این پی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاک چین اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبوں کے لیے خصوصی سیکورٹی فورس کے قیام کی منظوری دے دی ۔گزشتہ روزوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکورٹی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی سیکورٹی فورس 4200 جوانوں پر مشتمل ہو گی ۔ تنصیبات اور سرمایہ کاروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو پاک فوج کے سیکورٹی ڈویژن سے قریبی رابطے یقینی بنانے کی ہدایت کی
۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی فورس کو پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کی طرز پر منظم کیا جائے گا۔ بیجنگ میں آئندہ ہفتے میں سیکورٹی پلان کا خاکہ پیش کریں گے ۔