ڈیزل مافیا کے خلاف کسٹم کی گوادر میں کارروائی

107

حب(کامرس نیوز) کلیکٹر کسٹمز گوادر کی ہدایت پر ماڈل کسٹم کلیکٹریٹ گوادر کی حدود میں ایف سی بلوچستان کے ساتھ مل کر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں پنجگور ، تربت، مند اور حب کے علاقے سے پچھلے تین ہفتوں میں تقریبا تین لاکھ لیٹر ایرانی اسمگلڈ ڈیزل قبضے میں لے کر ضبط کیاگیا جس کی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ 72 لاکھ روپے ہے۔ یہ آپریشن ابھی جاری ہے اور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس سے مستقبل میں بہتر نتائج برآمد ہو ں گے۔