کراچی ‘26 علاقوں میں چھاپے اور مقابلے ‘59ملزمان گرفتار

59

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد59ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی پولیس تر جمان کے جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں26چھاپا مار کارروائیوں اور مقابلے کے بعد59ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت 11ڈکیت ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں11، امتناع منشیات کے مقدمے میں6ملزمان ،3مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث 26ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے11پستول،1دستی
بم اور بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد ہوئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔