کم سن بچوں کو خودکش بمبار بنانے کا رجحان بڑھنے پر یونیسف کا اظہارِ تشویش

57

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اَطفال نے نائیجیریا میں شدت پسندتنظیم بوکوحرام کی جانب سے کم سن بچوں کو خودکش بمبار بنانے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوان 27 بچوں کو بارودی جیکٹس پہنا کر حملے کرائے گئے ہیں۔ یونیسیف نے بتایا کہ پہلی مرتبہ 2014ء میں 4 بچوں کو بطور خودکش بمبار استعمال کیا گیا تھا۔ تنظیم اب تک 117 بچوں سے خودکش حملے کروا چکی ہے۔ جن میں زیادہ تر چھوٹی عمر کی بچیاں تھیں۔ یونیسیف نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس رجحان کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔