آئی ایچ ایم اے خواتین ونگ کی عہدیداران کاتقرر

97

اسٹاف رپورٹر) اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن(آئی ایچ ایم اے) خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر سعدیہ اسلم نے اراکین کی مشاورت سے آئی ایچ ایم اے خواتین ونگ کراچی کی تنظیم کا
اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق نائب صدور ڈاکٹر عدیلہ سلیم اور ڈاکٹر بشریٰ منیر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرہ سلطان، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اور پریس سیکرٹری ڈاکٹر اشرف عباسی کو مقرر کیا گیا ہے۔ صدر اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر سعدیہ اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایچ ایم اے کی مذکورہ ذمے داران جلد ہی ایک پُروقار تقریب میں حلف اٹھائیں گی اور اسی تقریب میں تنظیم کے عمومی اور نیشنل کونسل آف ہومیو پیتھی کے الیکشن کے حوالے سے منصوبہ عمل دیا جائے گا۔