اسٹریٹ چلڈرن کی فلاح وبہبود کیلیے قانون سازی کی جائے‘بلاول

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وفاقی وصوبائی حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے 15 لاکھ اسٹریٹ چلڈرن کی فلاح و بہود اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے قانون سازی کی جائے تاکہ ملکی ترقی میں انہیں بھی اپنا حصہ مل سکے ‘ملک میں 15 لاکھ بچے سڑکوں پرزندگی بسرکر رہے ہیں،اس حوالے سے پی پی کے آئندہ انتخابی منشور میں اصلاحات متعارف کرائیں گے۔ اسٹریٹ چلڈرن کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اسٹریٹ چلڈرن کو مساوی سہولیات فراہم کرے‘ یہ ہولناک
صورتحال ہے کہ دنیا میں10 کروڑ سے زائد بچوں کی افزائش شہروں کی سڑکوں پر ہو رہی ہے جن میں سے15 لاکھ بچے پاکستان میں ہیں۔ بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے آئندہ انتخابی منشور میں اسٹریٹ چلڈرن کے تحفظ کے لیے خصوصی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔