انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.85روپے سے بڑھ کر104.85روپے اور قیمت فروخت 104.87روپے سے بڑھ کر 104.90روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید106.20روپے سے کم ہو کر106.10روپے اور قیمت فروخت 106.40 روپے سے کم ہو کر106.30روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بالترتیب 1روپے اور1.70روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 111.50روپے سے بڑھ کر112روپے اور قیمت فروخت 112.50 روپے سے بڑھ کر113.50روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید130.80روپے سے بڑھ کر132روپے اور قیمت فروخت 131.80 روپے سے بڑھ کر133.50روپے پر جا پہنچی ۔