اٹلی ،کینیڈا اور کوریا2050 تک ہم سے پیچھے ہونگے،اسحاق ڈار

135

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد امن کے قیام کے لیے ہیں۔اٹلی،کینیڈااور کوریا 2050تک ہم سے پیچھے ہوں گے۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی اور آنے والی نسلوں کی کھیلوں کے میدان میں حوصلہ افزائی کریں گے، ملک میں معاشی سرگرمیوں کے لیے امن و امان ضروری ہے ،پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام آباد میں اسپورٹس کمپلیکس میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ صحتمند معاشرے کے لیے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنااور بچوں کا کھیلوں میں حصہ لینا ضروری ہے ۔ پاکستان پچھلے 3سال سے سیکورٹی پربہت اخراجات کر رہا ہے ، ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے امن و امان ضروری ہے ہمارے ملک میں امن ہو گا تو ترقی ہو گی اور12سال کے بعد گلوبل اکانومی میں شامل ہو جائے گا۔ 2050 تک کینیڈا ، اٹلی اور کوریا ہم سے پیچھے ہوں گے اسی لیے ہم سیکورٹی کے لیے بہت اخراجات کر رہے ہیں۔