ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ، مردو خواتین قومی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی

75

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مردو خواتین کی قومی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، خواتین کے ٹیم ایونٹ میں آخری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد مکس ڈبلز اور مینز ڈبلز ایونٹ میں بھی پاکستانی کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ کے میچز ہارنے کے بعد چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے، مکس ڈبلز میں سونیا فریال اورعبدالر حیم کی جوڑی بنگلا دیش سے 3-0 رمیزخان اور عائشہ شرجیل منگولیا سے 3-0 سے شکست کھاگئی، مردوں کے ڈبلز مقابلے میں عبدالرحیم اور رمیز خان کو سری لنکن جوڑی کے ہاتھوں 3-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
، خواتین کے ڈبلز جبکہ مرد و خواتین کے سنگل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔