تلہار، سندھ ترقی پسند پارٹی کی مردم شماری کے حوالے سے آگاہی ریلی

158

تلہار (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی تلہار کی جانب سے اسلم سونارو، راجا خواجہ اورراجا تھیبو کی قیادت میں مردم شماری کے سلسلے میں عوام میں شعوراجاگر کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی سٹی پریس کلب پر پہنچی جہا ں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل سے شروع ہونے والی خانہ اور مردم شماری میں سندھ کے ہر باشندے کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے، کوئی گھر گننے سے رہ نہ جائے اور بولی کے خانے میں اپنی مادری زبان سندھی درج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس تاریخی عمل میں ہم نے تساہل کا مظاہرہ کیا تو ہم اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہ جائیں گے۔