کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے لیے ریہرسل بروزجمعہ14 اپریل2017 ء کو شام4:30 بجے ولیکا گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔طلبہ اکیڈمک گاؤن پہن کرہی ریہرسل میں
شرکت کرسکیں گے۔علاوہ ازیں بسلسلہ ریہرسل اور جلسہ تقسیم اسناد بروز جمعہ 14 اور15اپریل2017 ء کو جامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ اوقات میں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی اور کلاسیں معطل رہیں گی اور کوئی امتحان منعقد نہیں ہوگا۔ صرف ڈگری اور گولڈ میڈل کے حصول کے امیدواروں کو ہی مذکورہ تاریخوں میں جامعہ آنے کی اجازت ہوگی۔