کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل کے سالانہ امتحانات برائے 2017 ء اور بی اے ایل ایل بی (آنرز)کے سالانہ امتحانات برائے
2016 ء کے 14 اور 15 اپریل 2017 ء کو ہونے والے امتحانات سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں ۔نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔