جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف لیاری میں ریلی 16اپریل کونکالے گی

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشیدنے کہاہے کہ جماعت اسلامی محض سیاسی اور انتخابات میں حصہ لینے والی جماعت ہی نہیں یہ ایک دینی، نظریاتی اور انقلابی جماعت ہے۔ انتخابات ہمارے نزدیک
قیادت اور نظام کی اصلاح کا ذریعہ ہیں،جماعت اسلامی اسلام اور اقامتِ دین کی تحریک ہے۔ اس کی بنیاد ایک نظریاتی بنیاد ہے، کے الیکٹرک کے خلاف 16اپریل کو لیاری میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی ،یوسی کی سطح پر شکایتی مراکز بھی قائم کر دیے ہیں جہاں عوام کے الیکٹرک ، نادرا اور دیگر اداروں سے متعلق شکایات درج کرواسکتے ہیں ۔ وہ گذری اسلامک سینٹر میں فہم دین کیمپ کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا ثناء اللہ ،جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے قیم سفیان دلاوراور پبلک ایڈ کمیٹی کے ضلع سربراہ ظہور احمد جدون سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔