کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر15برج کی تعمیرمیں تاخیرحادثات کا سبب بن رہی ہے ،ٹرین کی زدمیں آکرجاں بحق ہونے والے 2افراد کے لواحقین سے دلی ہمدر دی کا اظہارکرتے ہیں ،مختلف حادثات میں اب تک درجنوںں ہلاکتیں اورسیکڑوں افراد زخمی ہوئے، حکومتی بے حسی کی مذمت کرتے ہیں ،جماعت اسلامی ملیرسٹی شاہ فیصل زون کے کارکنان کی انتھک محنت اورشہری وریلوے انتظامیہ سے رابطے قابل تحسین ہیں، نائب امیر زون محمد فرحان ،مقامی یوسی ناظم محمد فاروق، افضل درانی کی جائے وقوع پرٹیم کے ہمراہ موجودگی عوام کے لیے حوصلے کا باعث بنی ، واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں ، برج کی تعمیرمیں کسی بھی قسم کی تاخیرعوام کے غم وغصّے میں اضافہ کا باعث بنے گی ۔ ان خیالات کااظہار امیرجماعت
اسلامی ضلع شرقی وسابق رکن سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع شرقی نعیم اختر، ،نائب امیرضلع ووائس چیئرمین یوسی 2ضلع کورنگی توفیق الدین صدیقی اوردیگر نے حالیہ واقعے میں ملیر ریلوے کراسنگ پرٹرین کی زد میں آنے والے دوافراد کے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے جماعت اسلامی شاہ فیصل زون کے مقامی ذمے داران نائب امیرزون محمد فرحان ،مقامی یوسی ناظم محمد فاروق ،صدرپبلک ایڈ کمیٹی افضل درانی ودیگر سے گفتگوکے دوران کیا ۔