کراچی( اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے دفتر جما عت اہلسنّت کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں سے آئے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران شریعت اور آئین کی پاسداری کا حق ادا کریں ،استعماری قوتیں پاکستان کو لادین اور سیکولر اسٹیٹ بنانے کے درپے ہیں ،غلامان مصطفی ایسی
کسی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہماری قومی و صوبائی اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہیں جو قوم کے مسائل میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔