سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ انتہائی ظلم ہے،بی این پی

86

کراچی(پ ر)قیامت خیزگرمی میں کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائدین بنگالی نیشنل پارٹی(بی این پی) شیخ علی مکی، پروفیسرابوالحسنین الحسینی،ڈاکٹرابوعامر، انجینئر ابوعائشہ صدیقی،چودھری وقارایڈووکیٹ،اسلام صدیقی، ماسٹر ابو فردوس،حکیم ادریس آزاد، ملک ابوالفیصل اورچیف اوورسیزشیخ جمیل خلیجی نے بی این پی ہاؤس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ایک طرف کراچی میںآگ برس رہی ہے تودوسری طرف کے الیکٹرک کی سفاکیت بھی اپنے عروج پرپہنچ گئی ہے،43ڈگری سینٹی گریڈجیسی گرمی اورخطرناک لومیں لوڈشیڈنگ ظلم کی انتہا ہے، گھروں میں معصوم بچے،خواتین ،بوڑھے اورمریض گھنٹوں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے دہرے عذاب میں مبتلارہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اورآرمی چیف سے بھی مطالبہکیا کہ وہ اہل کراچی کوکے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلائیں۔