سرگودھا، 20 افراد کے قاتل 4 ملزمان 14 روزہ ریمانڈ پر

136

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 20 افرادکے قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم سمیت چاروں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بجھوا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز 20 افراد کے
قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم عبدالوحید اور اس کے ساتھیوں آصف، ظفر اور کاشف کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل ڈنڈے اور تیز دھار لوہے کے آلات برآمدکرلیے گئے ہیں۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔ آئندہ سماعت 26 اپریل کو ہو گی۔