کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور کے زیراہتمام ’’معا شرے میں ورکنگ وویمن کا کردار ‘‘کے موضوع پرآج بروز جمعرات 13 اپریل دو پہر 2 بجے سند ھ اسمبلی کمیٹی روم نمبر1 میں ایک سیمینار منعقد کیا جارہا ہے
۔جس کے مہمان خصوصی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ہو ں گے جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ادریس بختیار،صوبائی وزیرشمیم ممتاز،مہتاب اکبر ر اشدی، معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر ہما بقائی ، روبینہ قا ئم خانی،سینئر صحافی صوفیہ یزدانی،نصرت سحر عباسی،ایس پی شہلا قریشی،رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو، ڈاکٹر سیما ضیا، ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کی نائب صدر ریحانہ افروز،عورت فاؤنڈیشن کی مہنازرحمن،مقصود احمد یوسفی، افسر عمران اور شعیب احمد سمیت دیگر اظہار خیال کریں گے۔