ناصرجنجوعہ سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات‘دو طرفہ تعلقات پرگفتگو

116

اسلام آباد (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی جانانوف نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،دفاعی و سیکورٹی تعاون اور خطے میں
مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تاجکستان نے دفاعی تعاون میں بتدریج پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے دفاعی اداروں میں تاجکستان کی درخواست پر آرمڈ فورسز اور سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے دو طرفہ انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید مستحکم کرنیکی خواہش کا اظہار کیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی،سیاسی،دفاعی اور سیکورٹی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان چین بلکہ وسطی ایشیاء اور افغانستان کیلیے فائدہ مند ہے۔سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر کوتاجکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کی۔