وکلا کی ہڑتالیں، سندھ ہائیکورٹ کی تنظیموں کوآئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے عدالتوں میں وکلا کی ہڑتالوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وکلا تنظیموں کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی ہے ، دوران سماعت عدالت نے اپنے ر یمارکس میں کہا ہے کہ وکلا دلائل دیں کہ کیا وکلا کی ہڑتالیں کوئی قانونی حیثیت رکھتی ہیں۔ قبل ازیں درخواست گزار نے سندھ بار کونسل اور متعلقہ بار ایسوسی ایشنز کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وکلا کی جانب سے آئے روز عدالتوں میں ہڑتالوں کاا علان کر دیا جاتا ہے جس کے باعث نہ صرف ہزاروں مقدمات کی سماعتیں متاثر ہوتی ہیں بلکہ سائلین اور جیلوں سے آنے والے قیدیوں کو بھی
شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ان ہڑتالوں کے باعث عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذ ااستدعا ہے کہ وکلا کی ا ن ہڑتالوں کو غیرقانونی قرا ر دے کر متعلقہ بار ایسوسی ایشنز کو پابند کیا جائے کہ وہ ہڑتالوں سے گریز کریں اور عدالتوں کے امور کو کسی بھی صورت بند نہ ہو نے دیا جائے۔