پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف نہ صرف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی

64

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف نہ صرف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی بلکہ پاکستانی بلے باز ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے حوالے سے بھی پہلی تینوں پوزیشنز لے اڑے جبکہ بولنگ میں بھی حسن علی پہلے نمبر پر رہے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز محمد حفیظ نے بنائے۔ انہوں نے3 ون ڈے میچز میں 67کی اوسط سے 201 رنز بنائے۔ شعیب ملک دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے3 میچز میں 81.50کی اوسط سے 163رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 3 ون ڈے میچز میں 77 کی اوسط سے 154رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔
ون ڈے سیریز میں بولنگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں۔ انہوں نے 3 میچز میں 18.33 کی اوسط سے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اینرز دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 3 میچز میں 25.50 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر کا تیسرا نمبر رہا۔ انہوں نے3 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔