پاکستان کوغیرمستحکم کرنے والوں کو سزادی جائے،اہلسنت والجماعت

107

کراچی(پ ر)مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی اورعلامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے مملکت خدادادپاکستان کومسلسل غیرمستحکم کرنے کی ایرانی اوربھارتی سازش پرسخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اہلسنّت والجماعت پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے یہ صدادیتے آرہی ہے کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے میں دوست نمادشمنوں کاسب سے بڑاہاتھ ہے،دہشت گردی اورتخریب کاری میں ملوث حاضرسروس بھارتی نیول آفیسرکل بھوشن یادیوکوایرانی شہرچاہ بہارمیں سہولت فراہم کرنااورایرانی پاسپورٹ بناکردینا،لیاری گینگ وارکے سرغنہ کوبھی ایران میں پناہ دینا،ایرانی پاسپورٹ بناکردینااورگینگ وارسرغنہ کاایرانی انٹیلی جنس کوپاکستان کی حساس معلومات دینا،مقدس مقامات کی زیارت کی آڑمیں ایک اقلیتی مخصوص طبقے کے مذہبی لیڈروں کوپاکستان میں فرقہ واریت اورانتشارپھیلانے کے لیے فنڈزکی فراہمی اورپاکستانی نوجوانوں کی غلط برین واشنگ کرکے شام اوریمن کی فرقہ وارانہ جنگ میں انہیں بھیجنایہ سب کچھ ملک پاکستان کوتباہ وبربادکرنے کی سازشیں نہیں ہیں تو اورکیاہے؟انہوں نے کہاکہ پاک آرمی کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔