حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ڈوثر نل کمشنر حیدرآباد سہیل احمد راجپو ت نے گزشتہ روز سو ل اسپتا ل حیدرآباد کا اچا نک دورہ کیا اور شعبہ حا دثا ت سمیت ایمرجنسی ،آئی سی یو،میڈ یکل اور ہیٹ اسٹوکس وارڈ سمیت شعبہ امر اض قلب کا معا ئنہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران اسپتال میں نئی تنصیب ہو نے والی ا نجیو گر افی مشین کا بھی جا ئزہ لیا۔اس موقع پر ایڈ یشنل میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ جنر ل ڈ اکٹر محمد انور آرائیں ،ڈ ائر یکٹر ایڈ منسٹر یشن پلا ننگ ڈویلپمنٹ اینڈ اکا ؤنٹس عبد الستا ر جتوئی ،اے ایم ایس ڈ اکٹر اکبر لا کھا نی ،آر ایم او جنر ل ڈ اکٹر پیر منظو ر علی اور اسپتا ل انتظامیہ کے دیگر افسر ان بھی موجود تھے۔ ڈ وثر نل کمشنر نے وارڈوں کے دورے کے دوران زیر علاج مر یضو ں سے خیریت در یا فت کی اور انہیں علا ج معا لجے کی ملنے والی سہولیات وخوراک کے با رے میں معلومات حا صل کیں۔اس موقع پر اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر محمد انور آرائیں نے ڈوثر نل کمشنر سہیل احمد راجپو ت کو بتایاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کی پیشن گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں جبکہ اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے اور گرمی کے موسم میں لوگوں کو ڈی ہائیڈریشن اورممکنہ ہیٹ اسٹوکس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کیلیے پہلے سے انتظامات کر لیے گئے ہیں جبکہ اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کا علیحدہ وارڈز قائم کر لیا گیا ہے جوکہ مکمل طور ائر کنڈیشنڈ ہے اور اس میں ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل عملے کے ساتھ علاج کی دیگر تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ ڈوثرنل کمشنر نے اپنے اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے بلڈنگ ڈ پارٹمنٹ کے افسر ان کو اسپتال میں زیر تعمیر گا ئنی آپر یشن تھیٹر، لیبر وارڈ اور 50 بستر وں پر مشتمل آئی سی یو کو جلد مکمل کر نے اور اسپتا ل انتظا میہ کو اچھی کا ر کر دگی پر مبا رکبا د دیتے ہو ئے کارکردگی مز ید بہتر بنا نے کی ہد ایت کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ہے۔