کراچی‘ سابق کمشنر حیدر آباد کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی

97

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں واقع اے جی سندھ کے دفتر کے باہر سے سابق کمشنر حیدر آباد کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی ،گاڑی چوری کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔نیپا چورنگی پر واقع اے جی سندھ کے دفتر کے باہر سے بدھ کی صبح نامعلوم ملزمان سرکاری سیاہ رنگ کی کرولا کار نمبر0 GS.026چوری کر کے فرار ہو گئے۔