کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنادیا گیا ہے اور کراچی آپریشن کے خاطر خوا نتائج ملے ہیں جس کی وجہ سے اب کراچی شہر پر امن ثابت ہواہے۔سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو ثقافتی اورتفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے 15 اور 16اپریل کو کراچی میں اسپورٹس اینڈ سی فیسٹیول منعقد کیے جائیں گے۔یہ اعلان سینئر صوبائی وزیر نثاراحمد کھوڑو نے بدھ کے روز صوبائی وزراء سید سردار شاہ، سید ناصر شاہ اور فنکاروں کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر
بنادیا گیا ہے اور کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج ملیں ہیں جس وجہ سے اب کراچی شہر پر امن ثابت ہواہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے 15اور 16اپریل کو منگھوپیر اورنیو ناظم آباد میں اسپورٹس اینڈ سی فیسٹیول کرایا جائے گا۔نثار کھوڑونے کہا کہ فیسٹیول میں کرکٹ میچ سمیت دیگر سرگرمیاں ہونگی اورفیسٹیول کے دوران شو بزالیون اور ایم پی ایز الیون کرکٹ میچ بھی ہوگاجس میں شوبز کے لوگ اورایم پی ایز حصہ لینگے اور اُن کی ٹیمیں بنائی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ثابت کر رہی ہیں کہ کراچی اب پرامن شہر ہے۔اس موقع پر ثقافت کے صوبائی وزیرسید سردار شاہ نے کہا کہ فیسٹیول میں محکمہ ثقافت ، محکمہ اسپورٹس سمیت دیگر محکموں کاتعاون شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیسٹیول منعقد کرانے سے کراچی کے شہریوں کو ثقافتی وتفریحی مواقع فراہم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران سمندر کے ساحل پر بھی سی فیسٹیول سرگرمیاں کی جائینگی جس میں گھوڑوں اور اونٹوں کی ریس بھی کرائی جائیگی۔اس موقع پرصوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ فیسٹیول کی سرگرمیاں شام کو ہونگی اور کراچی میں شام کو موسم بہتر ہوتا ہے۔اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، فنکار قیصر نظامانی،جنیدشاہ اوردیگر بھی موجو د تھے۔